حلقہ شاذلی اور سلطانی کے شبینہ مکاتب کے طلبہ کا پروگرام

بھٹکل : حلقہ شاذلی اور سلطانی کے شبینہ مکاتب کے طلبہ کا پروگرام کل رات بعد عشاء جامع مسجد بھٹکل کے احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں قرآنی کوئز مسابقہ کا آخری راؤنڈ پیش کیا گیا۔ کوئز میں اول شبینہ مکتب صدیقی مسجد ، دوم مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد اور سوم شبینہ مکتب خلیفہ جامع مسجد رہی۔ ترجمۂ قرآن مسابقہ بھی پروگرام کا حصہ رہا جس میں تیسواں پارے کا آخری نصف نصاب کے طورپر دیا گیا تھا جس پر طلبہ نے بہترین تیاری کی۔ شبینہ مکاتب کے طلبہ نے بھی مختلف پروگرامات پیش کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔

استقبالیہ اور غرض وغایت پیش کرتے ہوئے نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نونہالوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہمت افزائی کی جانی چاہیے۔

امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم ندوی نے کہا کہ شبینہ مکتب کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بچپن میں بچوں کے ایمان کی حفاظت پر زور دیا گیا تو زندگی بھر اس ایمانی اثرات باقی رہیں گے۔