روز محشر حافط قرآن کا مرتبہ بہت بلند ہوگا : مولانا مفتی نیاز احمد ندوی

 لکھنو : شاہی جامع مسجد(متصل گورنر ہاؤس)حضرت گنج میں حافظ محمدانس ابن محمدشمیم ندوی نے حسن تجوید کے ساتھ تراویح میں تلاوت قرآن کا دور مکمل کیا،ارکان کمیٹی مسجد و کثیر تعداد میں مصلیان نے مبارکباد پیش کرکے حوصلہ افزائی کیاور شیرینی تقسیم کی گئی۔

        اس مبارک موقع پردارالعلوم ندوۃ العلماء کے استادِ حدیث ومفتی دارالقضاء حضرت مولانا نیاز احمد ندوی صاحب مدظلہ نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو رمضان کے ہر لمحہ کو غنیمت سمجھتے ہوئے یکسوئی کے ساتھ تراویح میں قرآن کو سنا،اور خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ روز محشر حافط قرآن کا مرتبہ بہت بلند ہوگا، اور ایساتاج پہنایا جائے گا، کہ اس کے سامنے سورج کی روشنی ماند ہوگی،اورحافظ قرآن کی سفارش سے ایسے دس جہنمیوں کو نجات ملے گی، جن پر جہنم کاعذاب لازمی ہوگا، قرآن پڑھنے والے پر اللہ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے،ماہ مقدس کواللہ کے کلام (قرآن کریم )سے خاص مناسبت ہے، جس کا نزو ل رمضان المبارک ،شب قدر کی رات میں ہوا،قرآن کریم ایساابدی معجزہ ومنثورہے جوسب سے سیدھے اور مضبوط راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے، ماہ رمضان  آخرت کی کمائی، اور نیکیوںکی ذخیرہ اندوزی کا مہینہ ہے، جس کا بنیادی عمل روزہ ہے ، یہ اللہ کی طرف سے ایساانمول ونادر تحفہ ہے کہ کوئی بھی دوسری عبادت اس کا بدل نہیں بن سکتا، اللہ کا ارشاد ہے کہ ہر عمل اولاد آدم کیلئے ہے مگر روزہ  میرے لئے ہے، اوراس کا بدلہ میں خودہی دونگا، کہاکہ آخری عشرہ انتہائی متبرک اور افضل ہے،روزے دار کو رحمت ، مغفرت، اور دوزخ سے نجات کے پروانے ملتے ہیں، خاص کرشب قدر، ایک رات جوہزار مہینوں سے افضل ہے ہرممکن اعتکاف کااہتمام کریں، اسکے فیوض وبرکات سے خاطرخواہ فائدہ اٹھائیں ، کسی طرح سے،تراویح، عبادت ذکرواذکار ونیکیوں میں کمی نہ ہونے پائے،کیاخبر کہ یہ رمضان ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو، خدائے واحدکا حتمی فیصلہ ہے کہ ہرنفس کو موت کا پیالہ پینا ہے۔

مولانا  نے نماز، روزہ، تراویح ، عبادت کی قبولیت اورصوبہ وملک اورعالم اسلام میں امن وامان قائم رہنے کی خداسے دعا کی،ماہ مقدس ہم سب کی مغفرت ورحمت کا ذریعہ ثابت ہو،اور ہرنیکی کا اچھاصلہ عطافرمائے، آمین یارب العالمین۔

  اس موقع پرذمہ داران کمیٹی خاص طور سے مدثر حسین، اقبال احمد ،رئیس احمدآزاد ،محمدعارف ، نیز مولانامحمدشمیم ندوی، مولاناادیب الرحمن ندوی، مولاناکلیم اللہ ندوی،حافظ حذیفہ،حافظ زعیم، مکی صاحب،محمدعلی،محمدشکیل،ابراھیم، محمدرافع،حمزہ،محمدمزمل،کمال صدیقی،ایشان سمیت کثیر تعداد میں مصلیان شریک تھے۔

                                                        حافظ حذیفہ

«
»

دہلی کے بعد اب بہار میں وقف ایکٹ 2024 کے خلاف 26 مارچ کو عظیم الشان احتجاج

کرناٹک : قانون سازوں اور وزراء کی تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں بڑا اضافہ ، جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے!؟