حافظ ابو بکر ابن شعیب عسکری نے علی پبلک اسکول بھٹکل میں حفظ قرآن مجید کی تکمیل کی

بھٹکل : گزشتہ ہفتہ الحمدللہ علی پبلک اسکول بھٹگل کے دسویں کے طالب علم حافظ ابوبکر ابن شعیب عسکری کی حفظ قرآن مجید کی تکمیل کے تعلق سے ختم قرآن کریم کی مجلس اسکول کے مولانا ریاض الرحمن رشادی ہال میں منعقد ہوئی اور جمعیت الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ صاحب ندوی نے اس بابرکت تکمیل قرآن مجید کا عمل مکمل فرمایا۔ اس موقع پر اسکول کے بانی و جنرل سکریٹری مولا نا محمد الیاس صاحب ندوی نے فرمایا کہ ان شاء اللہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ علی پبلک اسکول کا ہر طالب علم مستقبل میں دسویں جماعت سے پہلے اپنی عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید مکمل کرلے، شروع سے ہمارا مقصد ہی اسلامی بنیادوں پر اعلیٰ و معیاری عصری تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت و اخلاق سازی ہے۔

گذشته دو تین سالوں میں الحمد للہ علی پبلک اسکول میں عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے یہ انیسویں (19) طالب علم ہیں۔

یادر ہے کہ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی نوی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب اس اسکول وکالج میں دو ہزار تین سوطلبہ وطالبات میں اس وقت تقریباً ڈھائی سو طلبہ و طالبات اپنی عصری تعلیم کے ساتھ ہی حفظ قران مجید کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کے لیے انیس (19) حفاظ وحافظات مختص ہیں ۔ چوتھی درجے کی تکمیل کے بعد حفظ قرآن مجید شروع کیا جاتا ہے جس کے لیے مندرجہ ذیل تین طرح کے طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کو اپنانے کا طالب علم کو اختیار رہتا ہے:

(1) صبح تعلیمی گھنٹوں سے دو گھنٹے پہلے حفظ کے کلاس شروع ہوتے ہیں، طلبہ کے کلاس نو بجے شروع ہوتے ہیں تو حفظ کے یہ طلبہ سات بجے اسکول آتے ہیں اور ان کو گھروں سے لانے کے لیے سواری کا بھی نظم ہوتا ہے۔

(2) روزانہ کے آٹھ پیریڈ میں پارٹ B کے ضمنی مضامین جنرل نالج کمپیوٹر اور کھیل وغیرہ کے شروع کے تین پریڈ میں طالب علم یا طالبہ حفظ کلاس میں شریک رہتے ہیں ، اس کے بعد بقیہ پانچ پریڈ بنیادی مضامین میتھس ، سائنس، سوشل اور لینگویج وغیرہ کی کلاس میں شریک رہتے ہیں اور دیگر طلبہ کے ساتھ ان کے عصری تعلیم کے ہر سال سالانہ امتحانات بھی ہوتے ہیں، اس طرح ان کے اگلے سال میں داخلے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔

(3) فل ٹائم حفظ کلاس : روزانہ شروع سے اخیر تک حفظ کلاس میں طلبہ شریک رہتے ہیں اور اخیر کے ایک گھنٹے میں روزانہ ان کو اگلے سال کی میتھ ، سائنس ، سوشل اور لینگویج کی تعلیم دی جاتی ہے تا کہ حفظ کی تکمیل کے ساتھ ہیں ان کو اگلے درجے میں داخلہ دیا جا سکے، مثلاً پانچویں چھٹی ساتویں تین سال میں میں حفظ مکمل کرنے والا طالب علم اپنے حفظ کے ساتھ ہی آٹھویں کلاس میں داخل ہوتا ہے اور اس کا کوئی سال کا نقصان نہیں ہوتا۔

یادر ہے کہ الحمد للہ علی پبلک اسکول و کالج میں میل کے جی (LKG) ہی سے مخلوط تعلیم سے احتراز کے ساتھ تمام طلبہ کے لیے ہر دن دو گھنٹے قرآن مجید اور اسلامیات کے لیے خاص ہیں، الحمد للہ عصری تعلیم میں بھی اعلیٰ معیار کی کامیاب کوششوں کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، امسال پورے بھٹکل تعلقہ کے بورڈ کے دسویں جماعت میں سو (100) فیصد نتیجہ حاصل کرنے کا اعزاز جن دو مسلم اسکولوں کو ملا اس میں دونوں اسکول علی پبلیک بوائز اور علی پبلک گرلس ہائی اسکول تھے۔ اسی طرح کھیل میں بھی طلباء پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اس ماہ کراٹے میں اسکول کے طالب علم مستفیض کولا نیشنل لیے لیول پہنچ گئے اور پنجاب لدھیانہ میں آل انڈیا کرائے مسابقہ میں شرکت کی ، اسی طرح کئی طلباء ہائی جمپ میں اسٹیٹ لیول بھی پہنچ گئے۔

اب تک حفظ مکمل کرنے والے طلبہ کے نام ذیل میں دیے جارہے ہیں: