بھٹکل : قومِ ناخدا کی عظیم شخصیت محترم المقام حافظ عبدالقادرصاحب ڈانگی اورایک اور مشہور شخصیت جناب ڈاکٹر ہارون رشید بنگالی کی بسم اللہ اسپورٹس سینٹر کی جانب سے آج تہنیت کی گئی۔ بعدِ نماز عصرمنعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی اجلاس میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا جسے استاد مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولوی طلحہ ندوی نے حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر سال 25-2024 (امسال) میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں وقارِ اسلامیہ کے خطاب سے نوازے گیے عبدالرافع ابن اکبر علی بنگالی اور انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل میں وقارِ انجمن میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے محمد کاشف ابن ظفر اللہ خورشے ، اسی طرح سال گزشتہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں وقارِ اسلامیہ کے خطاب سے نوازے جانے والے عبدالسمیع ابن اکبر علی بنگالی ، نیو شمس اسکول میں نجمِ اخوان کے خطاب اپنے نام کرنے والی محمد زیان ابن زکریا بنگالی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اسٹیج پر صدرِ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب یونس قاضیا ، صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، جنرل سکریٹری تنظیم مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی ، مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانا محمد سعود ندوی ، امام وخطیب جامع مسجد تینگن گنڈی مولانا محمد اسحاق ندوی ، امام وخطیب جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد مولانا محمد اسماعیل ندوی اور دیگر موجود تھے۔