گلوبل وارمنگ کی زد میں آکر ڈوبنے والا پہلا ملک کونسا ہوسکتا ہے ؟ جانیے یہاں !

(فکروخبر/ذرائع)بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک تووالو عالمی درجہ حرارت میں خطرناک اضافے اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث سمندر میں مکمل طور پر ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی درجہ حرارت بڑھنے کا موجودہ رجحان جاری رہا تو سن 2050ء تک یہ ملک مکمل طور پر زیرِ آب آ سکتا ہے۔

تووالو کی آبادی تقریباً 11 ہزار نفوس پر مشتمل ہے، جنہیں نہ صرف اپنے گھر اور وطن سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ ان کی صدیوں پرانی تاریخ، تہذیب اور ثقافت بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔
ماحولیاتی ماہرین دنیا بھر کو خبردار کر رہے ہیں کہ تووالو کی تباہی ایک علامت ہے، جو بتا رہی ہے کہ اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے کئی اور علاقے دنیا کے نقشے سے مٹ سکتے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کا نیا پہلو: غزہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

غزہ:  اسرائیلی فائرنگ سے شہید 15 امدادی کارکنوں کی دل دہلا دینے والی ویڈیو منظرعام پر