انتخابات سے قبل بی جے پی رہنماوں کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والے اشتعال انگیز بیانات
بہار اسمبلی انتخابات کے آغاز سے پہلے بی جے پی کے رہنماوں کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والی بیان بازی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ مرکزی وزیر گرج راج سنگھ کے حالیہ متنازع
بیان نے اس سلسلے کو ایک بار پھر سامنے لا دیا ہے۔
ارول ضلع میں ایک انتخابی جلسے میں گرج راج سنگھ نے مسلمانوں کو “نمک حرام” قرار دیا اور کہا:
"جو کسی کے احسان کو نہ مانے، وہ نمک حرام ہے اور ہمیں ان کے ووٹ کی ضرورت نہیں۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات محض جذبات بھڑکانے کے لیے ہیں، اور مذہبی اختلافات کو انتخابی فائدے کے لیے ہوا دینے کی کوشش ہے۔
ایسا کرنا نہ صرف جمہوری اقدار کے منافی ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی کے لیے بھی خطرہ ہے۔
گرج راج سنگھ نے اپنے خطاب میں مہاگٹھ بندھن پر بھی طنز کیا اور کہا کہ ’’موڑی کٹوا‘‘ کی پارٹی کو شکست دینا ہے۔
یہ الفاظ سیاسی مخالفین کو ذاتی اور مذہبی بنیاد پر نشانہ بنانے کی واضح کوشش ہیں، جو انتخابی ماحول میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔




