افریقی ملک گنی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران شائقین آپس میں لڑپڑے ۔
اسٹیڈیم اس وقت میدانِ جنگ بن گیا جب ریفری کے اک فیصلے پر ٹیم کے حامی شائقین میدان میں کود پڑے جو کو دیکھتے ہوئے مخالف ٹیم کے حامی بھی میدان میں داخل ہوگئے اور آپس میں لڑتے رہے۔
سیکڑوں شائقین ایک دوسرے سے گتھم گتھا تھے۔ پولیس کی مداخلت بھی کچھ کام نہ آسکی۔ یہ خونی تصادم گھنٹوں جاری رہا۔
مشتعل شائقین نے پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہلاکتوں کی تعداد کے سلسلہ میں متضاد اطلاعات ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد 100 بتائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 سے 3 درجن تک ہوسکتی ہے تاہم حتمی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔