غزہ جنگ پر احتجاج: سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کا نیتن یاہو حکومت کو خط

تل ابیب: (فکروخبر/ذرائع)غزہ میں جاری جنگ سے تنگ آ کر اسرائیلی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو فوجیوں نے اپنی حکومت کو ایک احتجاجی خط لکھا ہے، جس میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں نیتن یاہو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ جنگ ملکی مفاد کے بجائے سیاسی بقا کے لیے لڑی جا رہی ہے۔ فوجیوں نے وزیر دفاع، آرمی چیف اور میڈیکل چیف کو بھی مخاطب کرتے ہوئے موجودہ پالیسیوں پر سوال اٹھائے۔

اس خط کو اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ایک اعلیٰ وزیر جنگی پالیسیوں پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

«
»

ٹرمپ کے فیصلے نے ارب پتیوں کو مالا مال کر دیا؛ منٹوں میں 304 ملین ڈالر کا اضافہ

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کا قافلہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے لیے روانہ، اساتذہ کی قیمتی نصیحتوں کے ساتھ رخصتی