غزہ میں ایک اور قتل عام ، 109 فلسطینی شہید

غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیل نے ایک اور بدترین حملہ کرتے ہوئے مزید 109 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

طبی ذرائع نے وفا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دیگر واقعات میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد آج شہید ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی۔

 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 61 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔