غزہ جنگ بندی:مصر سے امدادی سامان کے بیسیوں ٹرک غزہ میں داخل،کئی سو ٹرک عبور کرنے کے منتظر

(فکروخبر/ذرائع)غزہ میں جنگ بندی کے فیصلے کے نفاذ کے بعد مصر سے امدادی سامان کے بیسیوں ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرم أبو سالم کراسنگ سے اب تک 95 ٹریک غزہ کے لیے عبور کرچکے ہیں۔
سکائی نیوز کے رپورٹر نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان سے لدے ٹرکوں میں تیل، گیس اور ایندھن کے دیگر ذرائع بھی ہیں‘۔
اخباری رپورٹروں کا کہنا ہے کہ ’رفح کراسنگ کے سامنے کئی سو ٹرک عبور کرنے کے منتظر ہیں‘۔
دوسری طرف اسرائیلی اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کم و بیش 500 ٹرک چند دنوں میں کراسنگ عبور کریں گے‘۔
مصری وسائل کا اطلاعات کا کہنا ہے کہ ’مصر کے ساتھ کراسنگ سے دو ہزار ہرک عبور ہوں گے‘۔