شیرور (فکروخبرنیوز) آج غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن شیرور کی جانب سے ایسوسی ایشن کے ہال میں ایس ایس ایل سی (SSLC) اور پی یو سی (PUC) کے امتحانات میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے مقامی طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں 24-2023 کے دوران ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان میں 87.5% نمبر حاصل کرنے والی طالبہ حاجرہ سفرین بنت جعفری نیجی اور موجودہ سال کی پی یو سی امتحان میں 85.2% نمبر حاصل کرنے والی نورین بنت تبکے عبد القیوم کو ترغیبی انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔
ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کے صدر محمد غوث، نائب صدر جعفری، سیکریٹری کھوکا باوا امیر، نیجی نور الامین، ہونگے امین، جماعت کے صدر کافشی محمود صاحب، کھوکا اسماعیل، ، توقیر اور دیگر معززین شریک رہے۔
پروگرام کا آغاز عبد القیوم صاحب کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت نیجی نور الامین نے انجام دی۔