گنگولی سمندر میں کشتی الٹ گئی ، تین ماہی گیر لاپتہ

گنگولی : گنگولی ساحل کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماہی گیری کی ایک کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔ واقعہ ماڈی لائٹ ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق کشتی پرخطر سمندری حالات اور تیز لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی۔ چار ماہی گیر سمندر میں جا گرے، جن میں سے ایک کو مقامی افراد نے بروقت بچا لیا، جبکہ باقی تین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لاپتہ ماہی گیروں کی شناخت روہت کھاروی (38)، سریش کھاروی (45) اور جگن ناتھ کھاروی (43) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں گزشتہ چند روز سے شدید بارش اور سمندری طوفان کی کیفیت جاری ہے، جس کے باعث سمندر میں لہریں بے حد خطرناک ہو چکی ہیں۔ حکام نے ماہی گیروں کو احتیاط برتنے اور خراب موسم میں سمندر کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی افراد بھی تلاش میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ایس پی نارائن کا تبادلہ : دیپن ایم این اتراکنڑا کے نئے ایس پی مقرر

متنازع فلم ’اُدئے پور فائلز‘ کےسینسر سرٹیفکیٹ کی منسوخی کی کوشش