فردوس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبالِ رمضان اور شبینہ مکتب کے طلبہ کا ثقافتی پروگرام منعقد ، مولانا عبدالعلیم ندوی اور مولانا انصار ندوی اور دیگر علماء ودانشوران کا خطاب

بھٹکل : فردوس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ استقبالِ رمضان اور شبینہ مکتب کے ننھے منے طلبہ کا ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بعد عشاء استقبالِ رمضان کے عنوان سے منعقدہ جلسہ سے امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی نے رمضان کو صحیح طرح سے گذارنے اور رمضان کی برکتوں اور رحمتوں سے مستفید ہونے اور خود کو اس کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔ مولانا نے کہا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور شریعت کے سامنے خود کو جھکانے کے لیے کہ ہمیں محنت کرنے کی ضرورت  ہے ، مولانا نے کہا کہ رمضان کا مہینہ کوشش کرنے اور محنت کرنے کا ہے ، اسی طرح  اپنے اپ کو اللہ کے لیے کھپانے ،اپنی پچھلی زندگی کے مقابلے میں اگلی زندگی کو بہتر بنانے ، اللہ کو منانے ، اس کے سامنے گڑگڑانے اور اپنی زندگی کو شریعت کے سانچے میں ڈھالنے کا ہے۔  

ایک اور مہمانِ خصوصی نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی نے رمضان کے مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور اسے کارآمد بنانے کے لیے کوششیں کرنے کی نصیحت کی۔ مولانا نے کہا کہ رمضان میں کئی لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی ہے۔ جن میں ایک مشرک ہے اورمشاحن یعنی بغض وعداوت رکھنے والا ، مولانا نے روزے کی حالت میں غیبت ، چغلی اور دیگر گناہوں سے بچنے کی ترغیب دی۔

مولانا کے علاوہ مہمتم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانا محمد سعود ندوی ، سابق جنرل سکریٹری مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی جناب ڈاکٹر ہارون رشید بنگالی وغیرہ نے بھی استقبالِ رمضان اور سماجی اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دینے والوں کی تہنیت کے تعلق سے اپنے مفید خیالات کا اظہار کیا۔

اسی پروگرام میں جناب محمد میراں خورشے ، جناب علی ابو ، جناب ڈاکٹر ہارون رشید بنگالی اور جناب امجد ابو کی تہنیت کی گئی اور ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

بعد عصر شبینہ مکتب مسجد فردوس کے ننھے منے طلبہ وطالبات نے اپنا ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

پروگرام کا آغاز مولوی سلمان بنگالی ندوی کی تلاوت سے ہوا ، نعت پاک عبدالمنان بن سلیم ابو نے پیش کی ، جلسہ کی غرض و غایت ومہمانوں کا استقبال عتیق الرحمن ڈانگی ندوی نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مولوی عبدالمتین ابو ندوی نے انجام دیئے۔ دعائییہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

اسٹیج پر ناظم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی محترم المقام حافظ عبدالقادر ڈانگی ، صدرِ مدرسہ جناب غوث بنگالی ، صدر مرکزی جماعت المسلمین بھٹکل جناب علی ابواور صدرِ جلسہ جناب محمد سلیمان خورشے اور دیگر موجود تھے۔

«
»

صلیب کی توڑ پھوڑ کے بعد مسیحی برادری میں غم و غصہ کی لہر ، پولیس تھانہ میں شکایت درج

مغربی بنگال میں طوفان کے سبب تباہی، درجنوں مکانات منہدم، متعدد زخمی، فصلوں کو شدید نقصان