فکروخبر کا آن لائن نعتیہ مسابقہ، شرکت کے خواہشمند بچوں کے لیے مزید وقت ، 8  اکتوبر آخری تاریخ مقرر

بھٹکل (فکروخبرنیوز) والدین اور سرپرستان کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے فکروخبر کے شعبہ نغماتِ فکر کے زیر اہتمام ساحلی کرناٹک کے اضلاع اتراکنڑا ، اڈپی اور منگلور اضلاع سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کے درمیان آن لان نعتیہ مسابقہ کی ویڈیو ارسال کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب یہ مسابقہ 28 ستمبر کے بجائے 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ مسابقہ میں شرکت کے لیے گوگل فارم کے ذریعہ اپنی تفصیلات جمع کرانی ہوگی۔

واضح رہے کہ فکروخبر کے مختلف شعبوں کے زیر اہتمام کوئزمسابقہ ، حدر مسابقہ ،  نعتیہ مسابقہ ، فقہ شافعی کے مسائل وغیرہ پر بھی مختلف مسابقے منعقد کیے جاچکے ہیں جس میں اب تک کئی ہزار طلبہ شرکت کرچکے ہیں۔

مسابقہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔

آن لائن نعتیہ مسابقہ

مسابقہ میں حصہ لینے کی آخری تاریخ  8 اکتوبر ہوگی 

یہ مسابقہ ادارہ فکروخبر کے شعبہ نغماتِ فکرکی جانب سے آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔

منگلور سے کاروار تک کے لڑکے اور لڑکیاں ہی مسابقہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔( چاہے وہ کسی بھی ملک میں مقیم ہوں )

مسابقہ کے تین گروپ ہونگے:

8 سال تک کے لڑکے

8 سال تک کی لڑکیاں

9 سے 14  سال تک کے لڑکے

شرائط

•       لڑکیوں کی عمر: زیادہ سے زیادہ 8 سال

•       لڑکوں کی عمر: زیادہ سے زیادہ 14 سال

4 سال سے کم عمر بچےمسابقے میں  شامل نہیں ہوں گے۔( البتہ وہ اپنی نعت بھیج سکتے ہیں )

•       نعت شرکیہ کلمات سے پاک ہو۔

•       شرعی لباس کا خیال رکھا جائے۔

•       کسی بھی طرح کی آڈیوایڈینگ قابل قبول نہیں ہوگی۔

•       ویڈیو1 سے 3 منٹ کے درمیان ہو۔

•       مسابقہ میں شریک بچہ یا بچی سوشل میڈیا پر مشہور نہ ہوں۔

•       ویڈیوز کے ویوز اور لائکس پر اضافی نمبرات دیے جائیں گے۔

•       ہر مساہم کو حکم کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔

انعامات

ہر گروپ میں اول ،دوم ، سوم اور ہر گروپ سے مزید پانچ مساہمین کو خصوصی انعامات سے نوازاجائے گا۔

تو دیر کس بات کی ، آج ہی نیچے دی ہوئی گوگل فارم لنک کریں اور اپنے بچہ یا بچی کا رجسٹریشن مکمل کرلیں۔

گوگل فارم لنک کے لیے کلک کریں۔

fikrokhabar.com/upload

ہوشیار! آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر خاتون نے گنوائے 48 لاکھ روپیے

بنگلور میں جماعت اسلامی ہند کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے تربیتی ورکشاپ