بھٹکل(فکرو خبر نیوز) فکروخبر بھٹکل کے زیر اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی آن لائن فقہی دروس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جس سے ہر عمر کی خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس پروگرام کا آغاز بروز سنیچر 29 نومبر 2025 سے ہورہا ہے اور اس کے بعد ہر ہفتہ سنیچر کے روزمنعقد ہوگا، جس میں ملک و بیرونِ ملک میں رہنے والی خواتین اپنے اپنے وقت کے مطابق آسانی سے شامل ہوسکتی ہیں۔
ہندوستان: 04:45 شام
دبئی: 03:15 شام
سعودی عرب: 02:15 دوپہر
اس بابرکت درس کا آغاز فکروخبر کے ایڈیٹرانچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کریں گےجس میں درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
• فقہ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
• فقہ اسلامی کس طرح وجود میں آیا؟
• فقہ اسلامی کے بنیادی مصادر کیا ہیں؟
• فقہ اسلامی کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟
پروگرام کے اختتام پر لائیو سوالات کا موقع بھی دیا جائے گا، تاکہ خواتین اپنے ذہنوں میں موجود شرعی اشکالات کے معتبر اور مطمئن جواب حاصل کر سکیں۔
پروگرام زوم کلاس پر ہوگا۔ پوسٹر میں دیا گیا QR کوڈ اسکین کرکے براہِ راست شامل ہوا جاسکتا ہے۔یا نیچے دیے گیے لنک کے ذریعہ شامل ہوسکتے ہیں:
https://us06web.zoom.us/j/89843132977
مزید معلومات کے لیے براہِ راست واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں:
9916131111 / 9108080800




