فکروخبر کی جانب سے جاری آن لائن سیرت مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 15 اکتوبر

بھٹکل : بڑی مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ فکروخبربھٹکل کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کے لیے ’’ ننھا مقرر‘‘  عنوان کے تحت آن لائن سیرت تقریری مقابلہ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مقابلہ میں شرکت کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اس مقابلہ میں شرکت کے لیے ہندوستانی ہونا ضروری ہے چاہے وہ کسی بھی ملک میں مقیم ہو۔ اس میں دس سال کے عمر کے بچے اور سات سال کی عمر تک کی بچیاں شرکت کرسکتی ہیں۔

تقریر درج ذیل عناوین کے تحت ہونی چاہیے، مزید آپ اپنے من پسند کا عنوان لینا چاہتے ہیں تو ادارہ سے رجوع ہوں۔

دیگر شرائط حسبِ ذیل ہیں۔

مسابقہ کے دو گروپ ہوں گے لڑکے/ لڑکیاں

 لڑکیوں کے لیے چوتھی جماعت یعنی جن کی عمر 7 سال سے متجاوز نہ ہو اور لڑکوں کی عمر 10 سال  سے متجاوز نہ ہو

 ویڈیو گرافی صاف اور بہتر ہو، شریفانہ اور شرعی لباس میں ہو

 ویڈیو تین منٹ سے زیادہ نہ ہو

 سیرت کے متعین کردہ موضوع سے ہٹ کر نہ ہو

 تقریر اردو، انگریزی یا کنڑا زبان میں کسی ایک زبان میں کرسکتے ہیں

 مسابقہ میں دونوں گروپ کے اول، دوم، سوم کے علاوہ سات ٹاپ ننھا مقرر/ ننھی مقررہ کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔

 تینوں زبانوں کے الگ الگ حکم ادارے کی طرف سے متعین کیے جائیں گے

 مساوی نمبرات کی صورت میں ادارہ کی طرف سے قرعہ اندازی سے لیا گیا فیصلہ آخری ہوگا

 مسابقہ کے نتائج کا اعلان فکروخبر نیوز گروپ کے ذریعہ سے کیا جائے گا

عناوین

 اخلاق نبوی واقعات کی روشنی میں

 ورفعنالك ذكرك

(ایت کی روشنی میں) پیارے نبی کا مقام و مرتبہ

 نبیﷺ کا مکی دور

 نبیﷺ کا مدنی دور

 فتح مکہ کا واقعہ

 ہجرت نبوی کا منظر

 غزوات رسول پر ایک نظر

 بچوں کے ساتھ پیارے رسول کا سلوک

 سیرت کے دیگر موضوع کا انتخاب ادارے کی اجازت کے ساتھ کر کرسکتے ہیں

نوٹ: اپنی ویڈیو اس لنک پر فارم پر کریں اور ویڈیو بھجیں

https://links.fikrokhabar.com/ca951b00

مزید جانکاری کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کریں

9108080800

9886131111

9620573395