بھٹکل: فکروخبر کے آن لائن فقہی دروس کا آغاز : افتتاحی نشست میں مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا فقہ کی اہمیت و ضرورت پر خصوصی خطاب

بھٹکل(فکروخبرنیوز) فکروخبر بھٹکل کی جانب سے آج سے ہر ہفتہ خواتین کے لیے آن لائن فقہی دروس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کا آغا ایڈیٹر انچیف فکروخبر مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کیا۔ آج پونے پانچ بجے یہ پروگرام زوم اور یوٹیوب دونوں پر بیک شروع کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ ان شاء اللہ ہر ہفتہ بروز سنیچر پونے پانچ بجے یہ درس شروع ہوگا۔

مولانا نے موجودہ دور میں فقہ کے متعلق چل رہے مختلف سوالات کے جوابات علمی انداز میں دیئے اور انہوں نے بتایا کہ دراصل فقہ قرآن و حدیث سے ہی مستنبط ہے اور یہ ان کا خلاصہ ہے کوئی تیسری چیز نہیں ہے۔ ۔ انہوں نے اس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب احکامات کی تفصیلات قرآن میں موجود نہیں ہے۔ اس کی تفصیلات مختلف احادیث میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہیں اور ان دونوں کو سامنے رکھ کر اس سے جو مسئلہ اخذ کیا جاتا ہے دراصل وہی فقہ ہے اور اس کی ضرورت اس لیے ہے کہ تاکہ احکامات کی تفصیلات ایک جگہ آسانی کے ساتھ دستیاب ہو اور اس کے متعلق جتنے سوالات ہوسکتے ہیں اس کے جوابات ایک جگہ مل جائیں۔

مولانا نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام کے زمانہ ہی میں صحابہ ایک دوسرے سے مسائل معلوم کیا کرتے تھے۔ جب اس کے بعد کا زمانہ آیا تو اس کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی اور اس سلسلہ میں مختلف ائمہ کی کوششیں قابلِ ذکر ہیں۔ مولانا نے کہا کہ نئے مسائل کے جواب آپ کو فقہ کی عبارتوں میں نہیں ملتا بلکہ اس کے لیے فقہی أصول مرتب کیے گیے ہیں ان ہی اصولوں کو سامنے رکھ کر فقہاء نئے مسائل کے جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مولانا نے اخیر میں فکروخبر کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے شعبہ فقہ شافعی کے ذریعہ تیرہ سو سے زائد سوالات کے جوابات دلائل کے ساتھ دیئے جاچکے ہیں اس پر الحمدللہ دس سال سے زائد کا عرصہ گذرچکا ہے۔ مولانا نے کہا کہ فقہی دروس کے ذریعہ  ان شاء اللہ فقہ کو سمجھنے میں آسانی ہوگی جس کے لیے انہوں نے خواتین سے گذارش کی کہ وہ پابندی کے ساتھ ان دروس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

آسام کے ناگون میں 1500 بنگالی مسلمان خاندانوں کی بے دخلی

متحدہ فیصلہ : تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کی کمان سونپی گئی