’فینگل طوفان‘ اگلے دنوں میں کرناٹک میں مچا سکتا ہے تباہی ، کئی اضلاع ایلو الرٹ پر

چنئی میں فینگل طوفانک کی تباہی کے بعد ہندوستانی محکمہ موسمیات نے مطلع کیا ہے کہ سلیکون سٹی بنگلور سمیت ریاست کے سات اضلاع میں بارش کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے بعض اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، بنگلور سٹی، بنگلور دیہی، چکبالا پور، چامراج نگر، کولار، رامان نگر اور ٹمکور میں شدید بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں تیز بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ان سات اضلاع میں ایلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شمالی کرناٹک کے کچھ حصوں، خاص طور پر وجئے پور اور بیدر اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 2-4 ڈگری سیلسیس کم ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف چنئی میں مذکورہ طوفان کی وجہ سے نقصانانت کی خبریں آرہی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد اس سے متأثر ہوچکے ہیں۔

بارش کے سبب راجدھانی چنئی میں تو سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور یہاں کے ہوائی اڈہ کو بھی بند کرنا پڑا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ہوئی شدید بارش اور تیز ہواؤں نے لینڈ سلائڈ سے پہلے چنئی میں اُڑان اور ٹرین خدمات کو روک دیا ہے۔ اس طوفان کے سبب ایک شخص کی موت کی بھی اطلاع ہے۔