فاسٹ فوڈ اور نوجوان نسل

مفتی فیاض احمد محمود برمارے حسینی

آج کا دور ترقی، تیز رفتاری اور مصروفیات کا دور ہے۔ ایسے میں انسانی زندگی کے کئی پہلو تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، جن میں خوراک بھی شامل ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل کی زندگی میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں ان میں خوراک کی بھی واضح تبدیلی آئی ہے، چنانچہ فاسٹ فوڈ ان کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے۔ برگر، پیزا، فرائز، کولڈ ڈرنکس اور دیگر فاسٹ فوڈ اشیاء نوجوانوں کی پسندیدہ خوراک بن چکی ہیں بلکہ نوجوان اس خوراک سے بالکل ناآشنا اور ناواقف ہوچکاہے جو انسانی صحت کے لئے مفید ہے،اج فاسٹ فوڈ کو معیارِ زندگی قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے،الگ الگ ناموں سے بنائے جانے والے مختلف قسم کے کھانے ہر دستر خوان کی زینت بن چکے ہیں اور ہر گھر کی خوراک بنتے جارہے ہیں۔

اس کی بنیادی وجہ وقت کی کمی، ذائقے کی کشش، سستی قیمت ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ فاسٹ فوڈ جہاں وقتی طور پر بھوک مٹانے اور ذائقے کی تسکین کا باعث بنتا ہے، وہیں صحت کے لیے مضر بھی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ نوجوان فاسٹ فوڈ کے کثرت استعمال کے ساٹھ  جسمانی سرگرمیوں سے دور ہو کر سست طرز زندگی اپناتے جا رہے ہیں، جس سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔اور نوجوان موٹاپا۔ہائی بلڈ پریشر ذیابیطس ۔دل کی بیماریاں۔ذہنی سستی اور کمزوری جیسے مسائل سے دوچار ہورہے ہیں،حالاں کہ نوجوانوں کی صحت ان کے مستقبل کی بنیاد ہے، اور اگر وہ مسلسل غیر صحت بخش خوراک کی طرف مائل رہیں گے تو ایک کمزور جسم اور ذہن ان کا مقدر بن سکتا ہے نیز فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان خاندانی نظام اور روایتی کھانوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ پہلے گھر میں ماں کے ہاتھ کے پکے کھانے کو ترجیح دی جاتی تھی، مگر اب اکثر نوجوان دوستوں کے ساتھ باہر کھانے کو فوقیت دیتے ہیں۔ اس سے نہ صرف خاندانی میل جول میں کمی آتی ہے بلکہ معاشرتی اقدار بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

نوجوان نسل کو اس تباہی سے بچانے کے لئے خوراک اور خاص کر فاسٹ فوڈ میں اعتدال ضروری ہے،اس لئے کہ اسے مکمل طور پر ترک کرنا مشکل ہے، مگر اعتدال اور توازن سے اس کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس اعتدال کو پیدا کرنے کے لئے اسکولوں، کالجوں اور میڈیا کے ذریعے نوجوانوں میں متوازن غذا کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ،فاسٹ فوڈ کے صحت بخش متبادل گھر میں تیار کیے جائیں تاکہ بچے ذائقے کے ساتھ صحت بھی حاصل کریں،۔نوجوانوں کو کھیل کود، واک اور دیگر سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کی ترغیب دی جائے تاکہ وہ ایک صحتمند، فعال اور کامیاب زندگی گزار سکیں اور فاسٹ فوڈ کے مضر اثرات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

ابنائے جامعہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے عہدیداران کا انتخاب ، مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی صدر اور مولانا عبد الاحد فکردے ندوی جنرل سکریٹری منتخب

وقف ایکٹ پر تنقید مسلمانوں کو ووٹ بینک بنانے کی کوشش : مرکزی وزیر کا دعوی