فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیراہتمام حج ہاؤس ممبئی میں پری میرج کورس کی کامیاب لانچنگ

ممبئی (پریس ریلیز) فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیراہتمام حج ہاؤس ممبئی میں ایک اہم اور منفرد پری میرج کورس لانچ کیا گیا۔ یہ کورس خاص طور پر نوجوان جوڑوں کی شادی شدہ زندگی کو بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مختلف مسلم قائدین، علماء اور مہمانوں نے کورس کی تعریف کرتے ہوئے اس کی اہمیت اور موجودہ دور میں اس کی شدید ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سماج وادی مہاراشٹر کے صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا، "ہر شادی شدہ جوڑے کو یہ کورس دیکھنا چاہیے، اور جن کی شادی ہونے والی ہے، ان کے لیے یہ کورس بے حد ضروری ہے۔ میں خود اپنے ایک جاننے والے کو، جو لندن میں رہتے ہیں اور اس کی شادی ہونے والی ہے، یہ کورس دیکھنے کی تاکید کروں گا۔”

مہاراشٹرا وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم قاضی نے کورس کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "میں خود پہلے اس کورس کو دیکھوں گا، اور مجھے پورا یقین ہے کہ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے بانی و روح رواں مفتی محمد اشفاق قاضی نے اگر یہ کورس تیار کیا ہے، تو وہ انتہائی معیاری اور مفید ہوگا۔”

واضح رہے کہ اس کورس کو خاص طور پر ان افراد کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔ کورس فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور آف لائن کورسز کے بعد، آن لائن کورس کو پیش کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوان نسل تک باآسانی پہنچنا ہے۔

پری میریج کورس کی کامیاب لانچنگ کی تقریب میں شامل تمام مہمانوں نے اس اہم اور ضروری اقدام کی تعریف کی اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اس کورس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

«
»

اڈپی میں بنگلہ دیشیوں کی گرفتاری کے بعد سیکوریٹی بڑھادی گئی

بڑھتی مہنگائی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر کیا مجبور: اسپین میں لوگوں کا شدید احتجاج ، وجہ جان کر آپ ہوجائیں گے حیران؟؟