زیادہ ورزش کسی شخص کی بھوک کی سطح کو کم کرسکتی ہے : رپورٹ

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دل کو زیادہ پمپ کرنے والی ورزش کسی شخص کی بھوک کی سطح کو کم کرسکتی ہے بالخصوص خواتین میں۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق دوڑنا، تیرنا یا تیز رفتار اسپن کلاس لینا بھوک کے ہارمون گیرلین کو دبانے میں کم یا معتدل ورزش کے مقابلے میں زیادہ موثر ہے۔
تحقیق یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ خواتین اس قسم کی ورزش کا مردوں سے زیادہ بہتر ردعمل دے سکتی ہیں ۔
یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو اور لیڈ ریسرچر کارا اینڈرسن نے کہا کہ ہم نے پایا ہے کہ زیادہ شدت والی ورزش نے گیریلن کی سطح کو دیگر ورزش کی اقسام سے زیادہ دبایا۔
انہوں نے کہا کہ بالفاظ دیگر ہم نے محسوس کیا کہ افراد کو اعتدال پسند یا تھوڑی شدت والی ورزش کے مقابلے میں زیادہ شدت کی ورزش کے بعد ‘کم بھوک’ محسوس ہوئی۔

«
»

یوپی : پولس حراست میں نوجوان کی موت پر اکھلیش یادو نے پوچھے تلخ سوال

وقف ترمیمی بل 2024شہریوں کے بیچ بھائی چارگی کی راہ میں بڑا خطرہ: حضرت امیر شریعت