ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان جسے سن کر کیا کملا ہیرس ہوئی پریشان !

(فکروخبر/ذرائع)ارب پتی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر کے امریکی انتخابات تک ہر روز 10 لاکھ ڈالر اُس شخص کو دیں گے جو امریکی آئین کی حمایت میں اُن کی آن لائن پٹیشن پر دستخط کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان سنیچر کو کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے پنسلوانیا میں پروگرام کے شرکاء میں سے ایک کو 10 لاکھ ڈالر کا چیک دے دیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جمع کرنا تھا۔ اس تقریب کے دوران جان ڈریہر نامی شخص نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے 10 لاکھ ڈالر کا چیک وصول کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ویسے جان کو علم نہیں تھا بہرحال، یو آر ویلکم۔‘
ایلون مسک کی پٹیشن دراصل ایک ’سیاسی ایکشن کمیٹی‘ کے حق میں ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کی صدارتی مہم کی حمایت کے لیے ہے۔
یہ تازہ مثال ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حریف کملا ہیرس کے درمیان ہونے والی صدارتی دوڑ کو متاثر کرنے کے لیے اپنی دولت کا استعمال کیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے ٹرمپ اور ان کی ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والی صدارتی دوڑ کو متاثر کرنے کے لیے اپنی غیر معمولی دولت کا استعمال کیا۔
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (پی اے سی) قائم کی جس کا مقصد سخت مقابلے والی ریاستوں میں ووٹرز کو متحرک کرنا ہے۔
تاہم ایسا نظر آ رہا ہے کہ اس کمیٹی کو اپنے اہداف پورا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
انہوں نے سنیچر کو کہا کہ اگر کملا ہیریس جیت جاتی ہیں تو یہ آخری الیکشن ہوں گے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ مزید موجود نہیں رہے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قتل کی دو کوششیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ وہ کچھ لوگوں کی نظروں میں کھٹک رہے ہیں اور ’سٹیٹس کو‘ یعنی جمود کو توڑ رہے ہیں جو کملا ہیرس نہیں کر سکتیں۔ اسی لیے کوئی بھی ہیرس کو مارنے کی کوشش نہیں کر رہا۔‘
انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’کٹھ پتلی کو قتل کرنا فضول ہے۔‘
ایلون مسک مسک جس پٹیشن پر لوگوں کو دستخط کرنے کا کہہ رہے ہیں اُس میں لکھا ہے کہ: ’پہلی اور دوسری ترمیم آزادیٔ اظہار اور ہتھیار اُٹھانے کے حق کی ضمانت دیتی ہے۔ ذیل میں دستخط کرکے، میں پہلی اور دوسری ترمیم کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کر رہا ہوں۔‘