الیکٹرک اسکوٹر کمپنی میں لگی آگی ، تین ہزار الیکٹرٹ موٹر سائکلیں اور دو ہزار پرزے جل کر خاکستر

نوئی: ویتنام میں آگ لگنے سے 3 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی ویتنام میں ایک فیکٹری میں زبردست آتش زدگی کے باعث جمعہ 4 اکتوبر کو تین ہزار الیکٹرک بائیکیں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

یہ واقعہ لینگ سون سٹی میں واقع ویتنام جاپان الیکٹرک وھیکل کمپنی میں کے گودام میں صبح کے وقت پیش آیا، جب آگ لگنے سے گودام سے گاڑھا دھواں اٹھنے لگا اور یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس واقعے میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے 2,000 سے زیادہ پرزے بھی آگ کے شعلوں میں تباہ ہو گئے، سرکاری وی ٹی وی کے مطابق آگ پرزوں کے گودام کی دوسری منزل سے شروع ہوئی اور دیگر منزلوں اور ملحقہ ورکشاپس تک پھیل گئی۔

ڈی کے بائک الیکٹرک وہیکل پروڈکشن کی عمارت 3 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے، جہاں پھیلنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔