عالم اسلام میں ہاہاکار ہے، وطن عزیز وبا سے لاچار ہے،غریب مشکلات سے دوچار ہے،اور خوشحال طبقہ اپنے محلات میں بے کار۔۔۔۔۔کل تک تو یہی صورتحال تھی!!،لیکن مسلمان تو مسلمان ہے،مصیبتوں کا مرحلہ ہو۔۔۔ یا مشکلات کا دور دورہ، وہ تو نعمتوں سے ہمہ تن لیس۔۔۔ اس کا مقدر خوشیوں سے لبریز ہے!!، یقینا!وہ حکومتی پابندیوں سے محصور۔۔۔۔۔ عیدگاہ حاضری سے مجبور۔۔۔۔اور مساجد پر پابندی زمانہ کا دستور!!! لیکن دوستو! آج عید کا دن ہے!!؟
شاید اسی لئے تکبیر کے نعرے ہیں،اور (ولله الحمد) کی صدائیں بھی،مبارکبادیوں کے نغمے ہیں تو تحفوں کے تبادلے بھی،کیوں کہ یہی ہے ارشاد نبوی کی تعمیل بھی،یعنی آقا نے کہا ہے کہ باہم ہدیہ وعطیات دو اور دلاؤ،اور ہمیشہ ہمیش محبت سے ہی رہو…. جی ہاں دوستو! عید ہے…عید…. تقریب سعید…
تو آئیے ہم سب مل کر عید منائیں،آقا کے ہم گن گائیں، خوشیوں کا ماحول بنائیں، گھر سے ہی پیغام سنائیں،احتیاط بھی اپنا شیوہ بنائیں… کیوں کہ عید ہے خوشیوں کا ظھور،لیکن احتیاط بھی اپنائیں ضرور، خدا رکھے آپ کو مسرور، آمین یا رحیم یا غفور.
عید ہے خوشیوں کا ظھور….احتیاط بھی اپنائیں ضرور…
فیس بک پر شیئر کریںٹویٹر پر شیئر کریں۔واٹس ایپ پر شیئر کریں۔ٹیلیگرام پر شیئر کریں۔
جواب دیں