بنگلورو: ای چالان جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے 100 کروڑ سے زائد کی ریکارڈ توڑ وصولی

بنگلورو(فکروخبرنیوز) شہر میں ای چالان کے ذریعے درج ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کی اسکیم کو بے حد کامیابی ملی ہے۔ صرف 22 دنوں میں ٹریفک پولیس نے 106 کروڑ روپے کی ریکارڈ وصولی کی، جبکہ اس دوران 37,86,123 زیر التواء مقدمات کا تصفیہ کیا گیا۔

یہ رعایتی اسکیم 23 اگست سے 12 ستمبر تک نافذ رہی، جس کے تحت شہریوں کو اپنے بقایا جرمانے آدھی رقم میں ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ہزاروں لوگوں نے ٹریفک مینجمنٹ سینٹرز کا رخ کیا، اور آخری دن تو ادائیگی کے لیے دباؤ کے باعث لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی اسکیم کے ذریعے اتنی بڑی رقم اکٹھی کی گئی ہے۔ اس کامیاب اقدام نے نہ صرف شہریوں کو ریلیف فراہم کیا بلکہ سڑکوں پر قواعد کی پاسداری کے حوالے سے عوام میں بڑھتی بیداری کو بھی نمایاں کیا۔

عہدیداران کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کو آسان اور سہل بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات زیر غور لائے جائیں گے، تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں مزید کمی یقینی بنائی جا سکے۔

سڑک کی حالت ناقابلِ بیان؟ 8 کلومیٹر کی سڑک بند، 120 کلومیٹر کا طویل سفر کرنے پر کیوں مجبور ہیں عوام

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ! وقف بورڈ میں 3 سے زیادہ غیر مسلم نہیں، 5 سال والی شرط بھی معطل!