دبئی میں پرواسی ناخدا کی جانب سے خون عطیہ کیمپ

دبئی : خون عطیہ معاشرہ کی ایک اہم ضرورت ہے ، بہت سے بیمار اس ضرورت کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی کی جنگ ہار رہے ہیں۔ لہذا اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے ہمیں اس میدان میں کام کرنا چاہیے اور اس کار خیر کے لیے انسانیت کی بنیاد پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔ انہیں مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے پرواسی ناخدا کی جانب سے پہلی مرتبہ بلڈ ڈونیشن کا انعقاد DHA Centre دبئی میں منعقد ہوا۔یہ کیمپ 27 اکتوبر 2024 بروز اتوار منعقد ہوا جس میں تقریباً 25 فراد نے اپنا خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ابو محمد کھوکا نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی سماجی کاموں میں تعاون کرنے کی بات کہی۔