ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کی جانب سے منعقدہ اجتماعی نعت اور ڈاکومنٹری مقابلہ کے نتائج

بھٹکل : ادارہ ادبِ اطفال کی جانب سے گذشتہ دنوں اجتماعی نعت اور ڈاکومنٹری مقابلہ کے نتائج منظر عام پر آچکے ہیں۔

مذکورہ ادارہ کا شعبہ کاروانِ شباب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، انجمن حامی مسلمین بھٹکل اور مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ان میں سے کسی ایک ادارے پر ڈاکومنٹری پیش کی جائے۔

ادارہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کل دس ڈاکومنٹری انہیں موصول ہوئے جنہیں دیکھ کر محسوس ہوا کہ ہمارے نوجوانوں کو نئے نئے میدانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہے البتہ ان کی صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ بعض ڈاکومنٹری کے تیار کرنے میں مساہمین نے بڑی محنت کی اوران کی محنت رنگ لائی۔ حاضرین نے ڈاکومنٹری دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

نتیجہ کچھ اس طرح رہا۔

اول  : عبادہ رکن الدین (جامعہ اسلامیہ بھٹکل ) سات ہزار روپیے مع ٹرافی وسرٹیفکٹ

دوم :  عثمان غنی ہلارے ، اسرار خطیبی اور ثمامہ خان (مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل ) پانچ ہزار روپیے مع ٹرافی وسرٹیفکٹ

سوم  :  ابوذر گوائی (جامعہ اسلامیہ بھٹکل) تین ہزار روپیے مع ٹرافی وسرٹیفکٹ

چہارم :  عبدالحفیظ خان و ٹیم (جامعہ اسلامیہ بھٹکل) دو ہزار روپیے مع ٹرافی وسرٹیفکٹ

پنجم :  طلبہ اے بی ایچ ایس (انجمن جامی مسلمین بھٹکل) دو ہزار روپیے مع ٹرافی وسرٹیفکٹ

اس کے علاوہ دیگر پانچ مساہمین کو تشجیعی انعام کے طور پر ایک ایک ہزار روپیے دیئے گیے۔

اجتماعی نعت مقابلہ بھی بڑا ہی دلچسپ رہا اور مساہمین نے مختلف انداز میں نعتیں پیش کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔

اجتماعی نعت مقابلہ کے لیے دو گروپ علیا اور سفلیٰ تھے اور دونوں گروپوں میں سے تین تین ٹیموں کو فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ جس کا نتیجہ کچھ اس طرح رہا۔

سفلیٰ

اول : مکتب نوائط کالونی جامعہ اسلامیہ بھٹکل (دس ہزار مع ٹرافی)

دوم :  مدرسہ دار التعلیم والتربیہ (آٹھ ہزار مع ٹرافی)

علیا

اول : شعبہ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل (دس ہزار مع ٹرافی)

دوم : انجمن پی یو کالج (آٹھ ہزارمع ٹرافی)