کوسموس اسپورٹس سینٹر بھٹکل کی جانب سے عظیم الشان کوئز مسابقہ

بھٹکل: 02؍نومبر2024 (فکروخبرنیوز) کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے عظیم الشان کوئز مسابقہ کا انعقاد آمنہ پیلس میں جمعرات بعد عشاء منعقد کیا گیا جس میں شہر کے اسپورٹس سینٹروں کی ممتاز ٹیموں کے درمیان مسابقہ ہوا۔ ڈیجیٹیل انداز میں پیش کردہ اس کوئز مسابقہ کو حاضرین نے بہت سراہا۔ دونوں ٹیموں کے لیے الگ الگ مونیٹر بھی رکھے تھے جس سے جوابات دینے میں انہیں بہت آسانی ہوئی۔
کوئز مسابقہ میں اول مسجدِ مریم علی ، دوم مدینہ ، سوم آر ایف ایف رہی جنہیں بالترتیب 12000 ، 8000 اور 6000 روپیے مع ٹرافی سے نوازا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوسموس کے سرپرست اور قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قائدانہ صفات پیش کرتے ہوئے مفید باتیں پیش کیں۔ مولانا نے کہا کہ ان کی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں وہ امت کے لیے نمونہ نہ ہوں۔ مولانا نے نبی کی سیرت کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے نبی کی سیرت کا مطالعہ کرنے کی بھی بات کہی۔
امام وخطیب مدینہ جمعہ مسجد مولانا زکریا ندوی نے معاشرہ کو مثالی بنانے کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے اس طور پر ہمارا معاشرہ نبوی معاشرہ کا نمونہ بن جائے۔ انہوں نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین معاشرہ کی صفات غیروں نے اپنائی ہے اور ہم ان کے برعکس چیزوں پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ میں خرابیاں پائی جارہی ہیں جس کے اثرات فجر کی نماز پر بھی پڑرہے ہیں۔ مولانا نے کئی مثالیں پیش کرتے ہوئے مثالیں معاشرہ کے قیام کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔
شعبۂ تعلیم کے کنوینر مولوی مدرک حاجی فقیہ نے شعبہ کی رپورٹ پیش کی۔
مسابقہ میں کل 24م ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں آٹھ ٹیموں کو جمعرات کی روز منعقدہ پروگرام میں پیش کیا گیا۔
پروگرام کے آخر میں حاضرین کے لیے لکی ڈرا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
پروگرام کے نظامت کے فرائض مولانا ارشاد نائیطےندوی نے انجام دیئے۔ دعائیہ کلمات پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔