ملکی کے قریب چلتی کنٹینرمیں لگی آگ ، ڈرائیوربچ نکلنے میں کامیاب

منگلورو:  ملکی کے قریب قومی شاہراہ پر دوڑ رہی ایک کنیٹنر میں آگ لگ گئی جس کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹرافک نظام میں خلل واقع ہوا۔

کنٹینر میں آگ دیکھنے کے بعد فوری طور پر ایک شخص نے ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد اس کا ڈرائیور بروقت گاڑی سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ مقامی لوگ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ہیجمادی ٹول گیٹ کے اہلکاروں کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں فائر سروس کے عملے نے پہنچ کرمکمل قابو پالیا۔

کنٹینر منگلورو کی بھوانی شپنگ سروس پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ آگ پر پھیلنے سے پہلے ہی اس پر قابو پایا گیا لیکن اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

«
»

ای وی ایم کے خلاف بڑی تحریک شروع کریں گے ادھوٹھاکرے !

ننھا مقرر تقسیمِ انعامات کا پروگرام 4 دسمبر بروز بدھ دفتر فکروخبر سے ہوگا لائیو