کےایس آر ٹی سی بس ڈرائیور کو سینے میں درد کی شکایت ، کنڈکٹر کی حاضر دماغی سے تیس مسافر محفوظ

اپنانگڈی : ڈرائیور کو سینہ میں درد کی شکایت کے بعد کنڈکٹر کے ذریعہ بس چلاکر اسپتال میں داخل کیے جانے کا واقعہ یہاں کل پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور کو بس چلاتے ہوئے سینے میں درد ہوا جس کے بعد فوری طور پر بس روک کر کنڈکٹر نے بس چلاتے ہوئے اپناانگڈی کیمونیٹی سینٹر میں داخل کیا جس کے بعد ڈرائیور کو ایمبولنس کے ذریعہ منگلورو اسپتال منتقل کیا گیا۔

مذکورہ بس منگلورو ڈپو کی تھی جو سبرامنیا سے منگلورو جارہی تھی۔ اتھور کے قریب اچانک بس کی رفتار کم کردی۔ کنڈکٹر وشنو نے ڈرائیور گنپتی کی حالت دریافت کرنے پرپتہ چلا کہ اس کے سینے میں درد ہورہا ہے۔ ڈرائیور کو بس کی ایک سیٹ پر بٹھادیا گیا اور کنڈکٹر نے بس چلاتے ہوئے ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا۔

بس میں تیس افراد سوار تھے جنہوں نے کنڈکٹر کی حاضر دماغی کی تعریف کی۔

«
»

کل سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں اپوزیشن حکومت کو گھیرنے کی پوری تیاری میں ، ان مسائل پر ہوسکتی ہے زوردار بحث!

محفل شعر و ادب کے زیر اہتمام طرحی مشاعرہ ۔ بھٹکل کے شعراء نے پیش کیا شاندار کلام