ناریل تیل کے کارخانہ میں لگی آگ ، 3 کروڑ سے زائد مالیت کا نقصان

بنٹوال، 9 مارچ: بنٹوال- بیلٹانگڈی قومی شاہراہ پر واقع بمبیل میں اتوار 9 مارچ کو صبح کے وقت لگنے والی آگ میں ایک ناریل تیل کا کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

کاوالپاڈورو گاؤں کے بومبیل کے رہنے والے جے رام گوڈا کی ملکیت میں آئی-گرو انکارپ کوکونٹ مل ‘آئی گرو انکارپ’ کے نام سے چل رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق آگ اتوار کی رات 1 بجے کے قریب لگی۔

جے رام، جس کا گھر مل کے قریب واقع ہے، نے فوری طور پر آگ دیکھی اور مقامی لوگوں اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔ بنٹوال فائر بریگیڈ نے فوراً پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن مل پہلے ہی راکھ ہو چکی تھی۔

آتشزدگی سے تقریباً 12 ٹن ناریل کا تیل، کچے ناریل اور مشینری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ نقصان کا تخمینہ تقریباً 3 کروڑ روپے لگایا جارہا ہے۔

جے رام کو شبہ ہے کہ آگ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی۔

بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

«
»

کرناٹک حکومت منگلور میں کروڑ ٹرمینل اور واٹرمیٹرو شروع کرنے کی تیاری میں

جیل میں 5Gجیمر کو نقصان پہنچانےکے الزام میں نو قیدیوں کے خلاف معاملہ درج