چنّاسوامی سانحہ: آر سی بی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا

بنگلورو(فکروخبرنیوز) چنّاسوامی اسٹیڈیم میں بدھ کی شام پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے انسانی ہمدردی کے تحت ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ٹیم نے بھگدڑ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کے اہل خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب آر سی بی کی آئی پی ایل میں فتح کے جشن کے دوران ہزاروں افراد اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے۔ غیر متوقع بھیڑ اور ناقص انتظامات کے باعث مچنے والی بھگدڑ میں متعدد افراد زخمی اور 11 جان کی بازی ہار گئے۔

آر سی بی نے ایک بیان میں سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زخمی ہونے والے شائقین کی مدد کے لیے "آر سی بی کیئرز” فنڈ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے بھی جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دس دس لاکھ روپیے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

بھٹکل میں بارش کے پیشِ نظر عید الأضحیٰ کی نماز مساجد میں ادا کی گئی

لکشدیپ کے اسکولوں سے عربی و محل زبان ہٹانے کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے: کیرالہ وزیر تعلیم