چارجنگ پر لگا فون پھٹ پڑا ، آگ دو منزلہ مکان میں پھیل گئی ، سازوسامان جل کر خاکستر

کارکلا  : چارجنگ پر رکھا موبائل فون پھٹ پڑنے سے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لیے جانے کا واقعہ تیلاروڈ پر مراتپا شیٹی کالونی میں کل پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ کشور کمار شیٹی کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

دھماکہ صبح 4 بجے کے قریب ہوا، جب چارجنگ موبائل فون پھٹ گیا، جس سے آگ دو منزلہ مکان میں پھیل گئی۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر پہنچ کر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

حادثہ میں گھر کا مختلف سامان بشمول ایک ٹی وی، کھڑکیاں، پنکھے، موبائل فون، اندرونی فرنشننگ اور ایک صوفہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ نقصان کا تخمینہ 7 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتایا گیا ہے۔

«
»

دہلی ریلوے اسٹیشن بھگدڑ : اپوزیشن نے قراردیا قتل عام ، ریلوے وزیر سے مانگا استعفی

مرکز النوائط ابوظبی کی اگلی تین سالہ میعاد کے لیے اشرف علی مصباح صدر اور آفتاب ایم جے جنرل سکریٹری منتخب