چلتی سے کار سے مسافر نے پستول ہوا میں لہرائی ، لوگوں میں خوف وہراس

بنگلورو ۔ منگلورو شاہراہ پر سفر کررہے مسافروں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گا جب کار میں بیٹھا ایک شخص ہاتھ باہر نکال کر پستول دکھاتے نظر آیا۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ بنگلورو جنوبی ضلع میں تلکیرے ہینڈ پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے ہاتھ نکال کر پستول اس وقت ہوا میں لہرائی جب وہ ایک اور گاڑی کو اورٹیک کررہی تھی۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اس کے تئیں اپنے شدید غصہ کا اظہار کیا کہ ایک شخص دن دہاڑے پستول ہوا میں لہرا کر لوگوں میں خوف وہراس پھیلارہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پستول کی نظر سے سڑک استعمال کرنے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں کچھ دیر کے لیے علاقے میں افراتفری اور کشیدگی کا ماحول رہا۔ ایک عینی شاہد نے بیان کیا کہ لوگ حیران تھے اور اس بات کا یقین نہیں رکھتے تھے کہ آگے کیا ہو سکتا ہے۔

حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وائرل فوٹیج میں نظر آنے والی پستول اصلی تھی یا نقل۔

اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کڈورو پولس نے ازخود مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ ملوث کار کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس واقعے کے پس پردہ حالات اور ارادے کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔