منگلورو: فرنگی پیٹے کے رہائشی طالب علم دیگنتھ کے لاپتہ ہونے کے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر عوامی امن میں خلل ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کے لیے ڈی وائی ایف آئی، ایس ایف آئی اور جن وادی مہیلا سنگھٹانے سمیت مختلف تنظیموں نے بدھ کو کلاک ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر سنگھ پریوار کے قائدین بشمول بی جے پی قانون سازوں کے خلاف سوموٹو کیس درج کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈی وائی ایف آئی کے قائدین بی کے امتیاز، سنتوش بجل، جن وادی مہیلا سنگھٹانے ضلع صدر جینتی بی شیٹی اور دیگر نے احتجاجی میٹنگ سے خطاب کیا۔