بامبے ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ٹیپو سلطان، مولانا آزادکی یاد میں ریلی نکالنے کی اجازت   

پونے پولیس نے  بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو 24 دسمبر کو ٹیپو سلطان اور مولانا عبدالکلام آزاد کی یاد میں ایک ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

قبل ازیں، پونے پولیس نے میسور کے حکمراں کے اعزاز میں ایک ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس میں ہندوؤں کی   طرف سے  پولیس انتظامیہ کو ایک خط لکھ کر اعتراض کیا گیا تھا ۔ جس  پر پولی نے امن و امان کے مسئلہ کا حوالہ دے کر ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

دریں اثنا، عدالت نے ریاست کو اکثر "امن و امان کے مسائل” کو تقریبات کی اجازت سے انکار کی وجہ بتانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ”یہ امن و امان کی کیا صورتحال ہے؟ آپ توقع کر رہے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے۔ امن و امان آپ کا اختیار ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ  آپ امن و امان کا مسئلہ اٹھاتے ہیں،و آپ اپنی سوچ کب بدلیں گے؟

’’کوئی وجہ نہیں ہے کہ انہیں اس کے لیے جلوس نکالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آپ پابندیاں لگا سکتے ہیں  اور واقعات کی صورت میں، آپ   جرائم کا اندراج کر سکتے ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر آپ کا اختیار ہے۔

اے آئی ایم ایم کے سٹی صدر فیاض شیخ نے 26 نومبر 2024 کو یوم دستور کے موقع پر ٹیپو سلطان اور مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک ریلی منعقد کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ انکار کے بعد شیخ نے پھر بمبئی ہائی کورٹ سے اجازت طلب کی۔ 24 دسمبر کو ریلی نکالیں گے۔

«
»

اسمارٹ واچ Smart watchصحت کے لیے یہ مسائل پیدا کررہا ہے !؟چونکا دینے والی رپورٹ

ٹفن میں نان ویج لانے پر نکالے گئے تین بچوں کو دوسرے اسکول میں داخل کرانے کی عدالت نے دی ہدایت ، 06 جنوری کواگلی سماعت