بھٹکل اور مرڈیشور میں کل بروز پیر کو بلیک آؤٹ  

بھٹکل (فکروخبرنیوز) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر ہنگامی رد عمل کے مشق کے طور پر کل 12 مئی 2025 رات ساڑھے سات بجے سے آٹھ بجے تک بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق اس آدھے گھنٹے کے دوران عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سڑکوں پر کوئی گاڑی نہ چلائیں اور اپنے گھروں کی برقی لائٹس بند کر دیں اور ہر کوئی گھر کے اندر ہی رہے۔ تمام شہریوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم ونسق کا لحاظ رکھیں۔ یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ لیک بلیک آؤٹ کے دوران اسٹریٹ لائٹس بھی بند کی جائیں گی تاکہ مکمل بلیک آؤٹ کی کیفیت پیدا کی جا سکے۔

بھٹکل : مسجدِ ھدیٰ کے شبینہ مکتب میں دو طلبہ نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی ، تہنیتی تقریب میں علماء کرام کے حوصلہ افزا بیانات

مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر بے دردی سے قتل