پتور: بی جے پی لیڈر اور پوتھیلا پریوارا کے بانی ارون کمار پوتھیلا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 6 جون کو جنوبی کنیرا ضلع بدر کیے جانے کے مجوزہ حکم کے بارے میں سماعت کے لیے حاضر ہوں۔
یہ نوٹس پتور سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر نے کرناٹک پولس ایکٹ 1963 کی دفعہ 58 کے تحت جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ارون کمار پوتھیلا (عمر 54) ولد کرشنایا اور متیلا ہاؤس، منڈور گاؤں، پتور تعلقہ کے رہائشی کو شاہ آباد پولس تھانہ کی حدود کے تحت شاہ آباد 5 ضلع میں جلاوطن کرنے کی تجویز کے بارے میں سماعت طے کی گئی ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پوتھیلا کو ذاتی طور پر یا قانونی نمائندے کے ذریعے اپنا دفاع پیش کرنا ہوگا۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں معاملہ کی دلچپسی نہ ہونے پر محمول کیا جائے گا دستیاب معلومات کی بنیاد پر یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔