کرناٹک : بی جے پی لیڈران کے اختلافات منظر عام پر ، جانیے اب کیا ہوا؟؟

بیلگاوی 9 دسمبر :  کرناٹک میں بی جے پی کی اندرونی لڑائی تیز ہوتی جارہی ہے، پارٹی کے ایم ایل اے باسنا گوڑا پاٹل یتنال نے پیر کو الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کی مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے رکن بی ایس یدیورپا ” ان کے  سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔

ایم ایل اے یتنال نے الزام لگایا کہ یدی یورپا نے لنگایت برادری کے کسی لیڈر کو لیڈر بننے کی اجازت نہیں دی تھی۔ سبھی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح آنجہانی بی جے پی لیڈر بی بی شیوپا ​​کو سیاسی طور پر ختم کیا۔ اسی طرح وہ میرے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،

انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے وجئے پورہ حلقہ میں ان کے خلاف کیمپ بنایا جا رہا ہے۔

بی جے پی نے پارٹی کے ریاستی سربراہ بی وائی وجیندر کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کے پہلے بیانات کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ایم ایل اے یتنال کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے ریمارکس نہ کریں جس سے پارٹی کو شرم کا سامنا کرنا پڑے۔

یتنال نے وجیندر کے خلاف بغاوت کا جھنڈا اٹھایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی سربراہ کے عہدے کے لیے سینئر لیڈروں پر غور کیا جائے۔ اس نے وجیندر کی رضامندی کا انتظار کیے بغیر وقف کے سلسلے میں احتجاج شروع کر دیا تھا۔

«
»

بے قابو ایمبولنس گھر کے برآمدے میں گھس گئی

مرڈیشور میں منعقد ہورہا ہے ضلع اتراکنڑا کا تبلیغی اجتماع، تیاریاں جاری