بھٹکل: وومن سینٹر اسکول کے طلبا کا کپڑا بینک کا دورہ، خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت معقول ہدیہ بھی پیش کیا

بھٹکل: وومن سینٹر اسکول کے طلبہ نے گزشتہ روز ہیل ٹرسٹ (کپڑا بینک) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کو قریب سے جانا۔ اس دورے کے دوران طلبہ نے نہ صرف ادارے کے کام کو سراہا بلکہ اپنے خلوص کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے لیے معقول رقم بطور ہدیہ بھی پیش کی۔

دورے کے دوران، طلبہ کو ہیل ٹرسٹ کے شاندار انتظامات اور فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ ادارے کے ذمہ داران نے طلبہ کو بتایا کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح معاشرے کے ضرورت مند افراد کو نہایت منظم اور عزت و وقار کے ساتھ امداد فراہم کرتا ہے۔
غیر مسلم اساتذہ نے اس غیر معمولی نظام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو سراہا کہ ادارہ بغیر کسی مالی فائدے کے محض انسانیت  کی  خدمت کے لیے کس حد تک پرعزم ہے۔
اس موقع پر طلبہ کو نہ صرف ادارے کے کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا بلکہ انہیں مستقبل میں سماجی فلاح و بہبود کے کاموں میں کردار ادا کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔ ادارے کے ذمہ داران نے طلبہ کے سامنے سماجی ذمہ داریوں کے تعلق سے مختصرا مفید باتیں بتائیں، جس نے ان کے دلوں میں نئی امنگیں پیدا کیں۔

طلبہ کا ہدیہ

دورے کے اختتام پر وومن سینٹر اسکول کے طلبہ نے ادارے کے لیے اپنی محبت اور قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے ایک معقول رقم بطور ہدیہ پیش کی۔ یہ عمل نہ صرف ان کے خلوص اور ادارے کی خدمات پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ان کے دلوں میں سماجی خدمت کے بڑھتے ہوئے جذبے کا ثبوت بھی ہے۔ادارے کے ذمہ داران نے اس خلوص بھرے اقدام کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور دعا کی کہ یہ جذبہ طلبہ کے کردار اور مستقبل کی کامیابیوں میں ہمیشہ رہنمائی کرے۔

ادارے کی جانب سے وومن سینٹر اسکول کی محترمہ صفا رمیز صاحبہ کا شکریہ ادا کیا گیا

«
»

نفرتی سیاست کی مضبوط ہوتی جڑیں، اب مسلمانوں کے ووٹنگ کا حق چھیننے کی شرارت آمیز تجویز

جماعت الملسمین مخدوم کالونی کے نئے عہدیداران کا انتخاب ، مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی صدر اور مولانا سید عبداللہ صاحب کریکال ندوی جنرل سکریٹری منتخب