بھٹکل تنظیم کی طرف سے دو روزہ فری ختنہ کیمپ 4 اور 5 فروری کو

بھٹکل : مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی طرف سے 4 اور 5 فروری بروز منگل اور بدھ تنظیم آفس میں دو روزہ فری ختنہ کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دو سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے ختنہ کی کارروائی تجربہ کار ڈاکٹر کے ذریعہ انجام دی جائے گی۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی نے درخواست کی ہے کہ جو حضرات اس کیپ میں اپنے بچوں کا ختنہ کروانا چاہتے ہیں وہ 3 فروری بروز پیر تک تنظیم آفس میں دفتری اوقات میں آکر بچوں کے نام رجسٹرڈ کروائیں۔

کیمپ کے أوقات صبح نو بے سے شام ساڑھے پانچ تک ہے۔ دوپہر 12:45  سے 2 بجے تک وقفہ رہے گی۔

واضح رہے کہ تنظیم آفس صبح دس بجے سے ظہر کی اذان تک اور بعد عصر پانچ بجے سے رات نو بجے تک کھلا رہتا ہے۔