بھٹکل : ہندوستان بھر میں آج چھترویں یومِ جمہوریہ کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسی کے پیشِ نظر بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس ، مختلف اسکولز و کالجز کے اسکواڈ نے پیریڈ میں حصہ لیا۔
تحصیلدار شری ناگیندرا نے پرچم کشائی کے بعد خوبصورت اوپن کار کے ذریعہ تمام اسکواڈ کے سامنے پیریڈ کیا جہاں اسکواڈ نے ان کا استقبال کیا۔ اسی طرح پریڈ میں حصہ لیتے ہوئے مختلف کالجز اوراسکول کے مختلف رنگوں والے لباس میں ملبوس طلبہ وطالبات نے پیریڈ حصہ لیتے ہوئے خوبصورت نظارہ دیا جسے دیکھ کر وہاں موجود مردو خواتین اور بچوں نے خوب لطف لیا۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پرچم کشائی صدرِ جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نے فرمائی اور اس کے بعد طلبہ نے پیریڈ میں حصہ لیا۔
علی پبلک اسکول وکالج بھٹکل میں پرچم کشائی ادارہ کے ٹرسٹی جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے کی اس کے بعد طلبہ نے اپنا خوبصورت پروگرام پیش کیا۔
اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں پرچم کشائی سکریٹری ہائی اسکول بورڈ جناب سعداللہ رکن الدین نے کی۔
انجمن بوائز ہائی اسکول میں بھی جنرل سکریٹری انجمن حامی مسلمین بھٹکل جناب اسحاق شاہ بندری نے پرچم کشائی کی۔
مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تین گنڈی میں پرچم کشائی صدرِ مدرسہ جناب محمد غوث بنگالی نے کی۔