بھٹکل : صدیقی اسٹریٹ کی عوام بھی ڈرینیج سسٹم سے ہیں پریشان ، چیف آفیسر کو لکھا خط

بھٹکل : شہر میں موجودہ ڈرینیج سسٹم سے پریشان عوام کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اس پر مزید عوام کے لیے مشکلات اس وقت کھڑی ہورہی ہیں کہ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ اس پریشانی کا سامنا صدیقی اسٹریٹ کے رہائشیوں کو بھی ہے۔  

صادق اسرمتا نے ٹی ایم سی کے چیف آفیسر کومیمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس طرح کے مسائل کا حل کا مطالبہ کیا ہے، ان کے پڑوسیوں نے بھی ٹی ایم سی کے چیف آفسیر کو پیش کیے گیے میمورنڈم پردستخط بھی کیے ہیں۔ ان تمام افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی دنوں سے ان مسائل سے جوجھ رہے ہیں ۔ مسئلہ یہ ہے کہ استعمال شدہ اور ڈرینیج کا پانی سو فیصدی ڈرینیج چیمبر تک نہیں پہنچ پا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ گھروں کے سامنے جمع ہورہا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس سے گندگی پھیل رہی ہے اور ماحول بدبودار ہورہا ہے۔ اس سے آگے ڈینگو پھیلنے کے بھی خدشات ہیں۔ انہوں نے میمورنڈم میں اس بات کی بھی صراحت کی ہے کہ متعلقہ افسران کے علم میں لانے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں۔ انہوں نے چیف آفیسر نے جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

«
»

ممبئی کے چیمبور میں دکان میں لگی آگ سے پانچ افراد کی موت ، علاقہ میں غم کا ماحول

کرناٹک : بیچ سمندر میں ماہی گیروں کے لیے جلد ہی دستیاب ہوں گی ایمبولنس