بھٹکل : شمس الدین سرکل اور رنگین کٹے میں پانی نکاسی کے لیے اقدامات

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بارش کے موسم میں شمس الدین سرکل اور رنگین کٹے کے قریب قومی شاہراہ پر جمع ہورہے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔ آج صبح جے سی بی مشینوں کی مدد سے پانی کی نکاسی کے لیے ہورہی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے افسران نے اپنا تعاون پیش کیا۔ شمس الدین سرکل کے دونوں طرف ساگر روڈ اورنوائط کالونی کی کی طرف آرہی سڑک میں خصوصی پر کام جاری ہے۔ اس کام کے جاری رہنے کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل واقع رہا ۔ شام کے وقت پٹرول بنک کے بالمقابل کام جاری رہنے کی وجہ سے ٹرافک کی ایک لمبی قطار دونوں طرف دیکھنے کو ملی۔  اس کام کے بعد امید کی جارہی ہے کہ اب بارش کے موسم میں ان علاقوں میں پانی جمع نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اہم شاہراہ 66 کے توسیعی کام کی وجہ سے ہر سال شمس الدین سرکل اور نگین کٹے کے قریب پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے ٹریفک نظام میں شدید خلل واقع ہوتا ہے اور آس پاس کے علاقوں کے گھروں میں بھی پانی گھس جاتا ہے ، کئی مرتبہ اس طرف توجہ دلانے کے باوجود یہ کام انجام نہیں پارہا تھا۔ اب آئی آر بی کی ایک ٹیم نے بھٹکل کا معائنہ کرنے کے بعد پانی نکاسی کے لیے اقدامات کرنے کو منظوری دی تھی جس کے بعد یہ کام شروع ہوچکا ہے۔

العجائب پرفیوم کی جانب سے لکی ڈرا: سیفان ابن نطہر کو عمرہ پیکیج

ٹمکور کو گریٹر بنگلورو میں شامل کرنے کی تجویز : کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان