بھٹکل رمضان بازار کا جائزہ لینے پہنچے ایس پی

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل رمضان بازار شہر کے قدیم علاقے مین روڈ پر لگنے والا ایک روایتی بازار ہے جہاں مسلمان عید کی خریداری تو کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی بڑی تعداد میں اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔

کل اتراکنڑا کے پولیس سپرنڈنٹ ایم نارائن بھٹکل پہنچے اور تنظیم کے ذمہ داران کے ساتھ بازارکا جائزہ لیا۔ اس موقع پراس رمضان میں ہندو مسلم بھائی چارہ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اوربھٹکل میں لگنے والے رمضان بازار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ضلع بھر سے نہ صرف ایک مخصوصی طبقہ کے لوگ بلکہ ہر کیمونیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد رمضان بازار کا رخ کرتے ہیں۔ بھٹکل پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کا بندوبست کیا گیا ہے اور میونسپل کے افسران کے ساتھ ساتھ تنظیم کے والینٹرس بھی موجود ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اس عید کے پرامن طور پر گذارنے کے لیے اپنا تعاون دینے کی بھی درخواست کی۔

«
»

یوپی : 100سے زائد مسلم خاندانوں کوملا بے دخلی کانوٹس

بھٹکل : عید الفطر اور یوگاڈی تہوار کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد