بھٹکل(فکروخبرنیوز) شہر کے بس اڈے سے ڈاؤن (نشیب) تک اہم شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے گذشتہ دنوں یکے بعد دیگرے پیش آئے سڑک حادثات پرعوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا اور اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کی ٹھیکیدار کمپنی کو اس کے لیے ذمہ دار ٹہرایا تھا۔اس سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی تھی۔ جس کے بعد میڈیا نے بھی اس مسئلہ کو زور و شور سے اٹھایا اور فوری اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرائی جس پر ایک مہینہ بعد ٹھیکیدار کمپنی نے کام شروع کردیا ہے۔
اس سڑک پر جگہ جگہ گڈھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سواریوں کو اچانک بریک لگانے پڑتے ہیں جس کے بعد اس کے پیچھے چل رہی سواریوں اگلی سواریوں سے ٹکرانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر یہاں کی سڑک کی مرمت عوام وقفہ وقفہ سے مطالبہ کررہی تھی۔
واضح رہے کہ شہر میں اہم شاہراہ منصوبے کو شروع ہوئے دس سال گذرچکے ہیں اور اب تک عوام کام مکمل ہونے کے انتظار میں ہے۔




