بھٹکل : ہائے وے کے مسائل حل نہ کرنے پرعوام کو مشکلات کا سامنا ، عوامی مطالبات حل کرنے کے سلسلہ میں منعقد کی گئی افسران اور عوامی نمائندوں کی نشست ، کیا مسائل جلد حل ہونے کی امید ہے؟؟

بھٹکل : اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ کے کام کو کئی سال گزرنے کے باوجود اب تک بقایا کام نہ ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔

اس سلسلہ میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھٹکل سٹیزنس فورم کے قائدین اور مقامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں موڈ  بھٹکل بائی پاس اور مرڈیشور بستی کے قریب انڈر پاس کی تعمیر اور بھٹکل شہر میں قومی شاہراہ کے نامکمل کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے عوام سے تعاون کیے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہائی وے کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے ہائی وے پر حادثات ہو رہے ہیں اور بنیادی ضرورت کے پیش نظر کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

سٹیزنس فورم کے صدر ستیش کمار اورنیشنل ہائی وے ہوراٹا سمیتی کے لیڈر راجیش نائک اور دیگر نے ٹھیکیدار کمپنی پربنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ، حادثات سے سینکڑوں اموات ہورہی ہیں اور کئی افراد زخمی ہورہے ہیں۔ لیکن مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں ہے۔

بھٹکل بائی پاس اور مرڈیشور بستی میں انڈر پاس تعمیر نہ کرنے کے مسائل پر بھی کئی سوالات کھڑے کیے گیے۔ اس کے ساتھ ساتھ  پینے کے پانی کا نظام، یو جی ڈی پائپ لائن کے علاوہ ہائی وے کے اطراف سے بارش کے پانی کی صحیح نکاسی کے انتظام پر بھپی زور دیا گیا اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کی توجہ دلائی گئی۔ اس سلسلہ میں عوامی نمائندوں ، پنچایت افسران وغیرہ سے رابطہ نہ کرنے کی بھی بات کہی گئی۔

اس موقع پرجالی ٹاؤن پنچایت کے نائب صدر ایڈوکیٹ عمران لنکا ، بھٹکل میونسپلٹی کے نائب صدر الطاف کھروری ، تنظیم کے صدر عنایت اللہ شابندری ، مٹھلی گرام پنچایت کی صدر رجنی وینکٹرامنا نائک ،  ہائی وے ڈپارٹمنٹ کے افسران، آئی آر بی  ٹھیکیدار کمپنی کے افسران اور دیگر موجود تھے۔