بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا سالانہ اجلاس

بھٹکل(فکروخبرنیوز) شہر کے اسپورٹس سینٹروں کا متحدہ پلیٹ فارم بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا سالانہ جلسہ رابطہ ہال نوائط کالونی میں کل رات منعقد کیا گیا جس میں سالانہ رپورٹ سکریٹری فیڈریشن مولانا احمد ایاد ایس ایم ندوی نے پیش کی۔ آڈیٹر جناب روشن کندنگوڑا نے مالیات سے متعلق رپورٹ پیش کی جبکہ جنرل سکریٹری جناب مبشر ہلارے نے تمام اسپورٹس سینٹروں کے نمائندوں کا استقبال کیا۔

مہمانِ خصوصی مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل مولانا عبدالرقیب ایم جے ندوی نے کہا کہ فیڈریشن کا دائرہ کار وسیع ہورہا ہے جس کو مزید وسیع کرنے ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو سماجی کاموں میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اسپورٹس سینٹروں میں موجود ہیروں کی نشاندہی کرکے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے فیڈریشن منظم طور پر کام کرے تاکہ مستقبل میں قوم کو قائدین مل سکے۔

صدر فیڈریشن مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے اسپورٹس سینٹر کھیلوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی برائیوں کے ازالہ کی طرف توجہ دیں اور سماجی میدان میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے مختلف اقدامات کرے۔ انہوں نے گرمی کے بجائے نرمی سے نوجوانوں سے پیش آنے اور انہیں محبت اور شفقت کے ساتھ سمجھانے کی باتیں کہیں۔

پروگرام کا آغاز مولانا سید سالک برماور ندوی کی تلاوت سے ہوا اور نعتم عمیر حافظ نے پیش کی۔ جلسہ کی نظامت مولوی محی الدین بشار ندوی نے نے انجام دیے۔

اسٹیج پر نائب صدر اول ایڈوکیٹ سید عمران لنکا، نائب صدر دوم ایڈوکیٹ آفاق کولا، خازن رمیز کولا، تعلیمی کنوینر وسیم اسرمتا، سماجی کنوینر ظہیر شیخ، اسپورٹس سکریٹری طلحہ ترچناپلی، اور نظم وضبط کنوینر مولانا ابوبکر تونسے سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

بھٹکل : ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آن لائن کوئز مقابلہ

مالیگاؤں 2008/ بم دھماکہ مقدمہ  گنپتی کی تعطیلات ختم ہوتے ہی بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کردی جائے گی، مولانا حلیم اللہ قاسمی