بھٹکل : یوتھ مریم العلی کی جانب سے منعقد ہورہا ہے دو روزہ مسابقہ ناظرہ قرآن کریم ، مشہورعالمِ دین مولانا محمد خالد ندوی غازی پوری بطورِ مہمانِ خصوصی کریں گے شرکت

بھٹکل : یوتھ مریم العلی کی جانب سے شہر بھٹکل کے جملہ شبینہ مکاتب کے مابین دو روزہ مسابقہ ناظرہ قرآن کریم 15 ، 16 رجب المرجب 1446ھ مطابق 16 ، 17 جنوری 2025ء بروز جمعرات و جمعہ احاطہ مسجد مریم العلی میں منعقد ہورہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اس پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی شعلہ بیان مقرر اور مشہور عالمِ دین حضرت مولانا محمد خالد ندوی غازی پوری صاحب دامت برکاتھم (استاد حدیث دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو) شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کی پہلی نشست بروز جمعرات بعد عصر 4:45 بجے منعقد ہوگی ۔ اسی روز بعد عشاء اس کی دوسری نشست 8:30 بجے منعقد ہوگی۔ پروگرا کی آخری نشست بروز معہ بعد نمازِ عشاء 8:30 بجے منعقد ہوگی۔

ذمہ داران نے عوام الناس سے پروگرام کی تمام نشستوں میں شرکت کی درخواست کی ہے۔