بھٹکل : (فکر و خبر نیوز) یوم آزادی کی مناسبت سے آج شہر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اسی طرح شہر بھر کے مدارس اور اسکولوں میں بھی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پرچم کشائی کے بعد جھنڈے کو سلامی دی گئی اور وطن سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا گیا۔
مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی میں منعقد کی گئی جہاں پرچم کشائی کے بعد پولیس سمیت این سی سی اور شہر کے مختلف اسکولوں کے سکواڈ نے پریڈ میں حصہ لیا۔
مشہور تعلیمی ادارے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بھی پرچم کشائی کی گئی جہاں صدر جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کے ہاتھوں جھنڈا لہرایا گیا۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے یوم ازادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
علی پبلک اسکول اور پی یو کالج کے طلبہ نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لیا اسکول کے روح روا مولانا محمد الیاس ندوی سمیت دیگر اسکول کے ذمہ داران اور کارکنان موجود رہے یہاں پرچم کشائی مولانا عبد المتین منیری کے ہاتھوں انجام پائی۔
انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں پرچم کشائی کی گئی۔
مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی میں پرچم کشائی صدر مدرسہ جناب محمد غوث بنگالی نے کی ، ان کے ساتھ بانی و ناظم مدرسہ حافظ عبد القادر ڈانگی اور نائب صدر مدرسہ جناب محمد علی ڈانگی اور دیگر بھی موجود تھے
اس کے علاوہ شمس انگلش میڈیم اسکول و پی یو کالج اور دیگر اسکولوں میں بھی اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
سماجی اور فلاحی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل ، ٹاؤن میونسپل کونسل ، پولیس تھانوں اور دیگر اداروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریب بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد کی گئی۔




